ایم کیو ایم پاکستان کا کارکنوں کو اسلحے کے استعمال سے گریز کا حکم

بدھ 14 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اپنے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو اسلحے کی نمائش و ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزی کی صورت میں تنظیم سے بیدخلی کی واررننگ دے دی۔

ایم کیو ایم پاکستان نے گزشتہ روز جاری کیے گئے سرکلر میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک امن پسند سیاسی جماعت ہے اور اس میں کسی بھی قسم کے اسلحے کے استعمال و نمائش پر سختی سے پابندی ہے۔

سرکلر میں کہا گیا کہ جو بھی ساتھی (کارکن و عہدیدار) اسلحے کی نمائش یا ہوائی فائرنگ میں ملوث پایا گیا اس کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp