ڈکٹیٹر کے گھر پیدا ہونے والے جمہوریت پسند عمر ایوب خان کون ہیں؟

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی اکثریت کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ہری پور سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے جنرل سیکریٹری اور سینیئر سیاستدان عمرایوب خان کو وزیر اعظم کے لیے نامزد کر دیا ہے۔

عمر ایوب خان کون ہیں؟

عمرایوب خان ہری پور کے بااثر سیاسی خاندان میں 26 جنوری 1969 کو پیدا ہوئے۔ عمر ایوب سابق فوجی حکمران و صدر ایوب خان کے پوتے اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب کے صاحبزادے ہیں۔ عمر ایوب ابتدائی تعلیم پاکستان ہی ہی حاصل کی جبکہ امریکا کی یونیورسٹی سے بھی ڈگری لے چکے ہیں۔

سیاسی سفر

عمرایوب کا خاندان ن لیگ سے وابستہ تھا، تاہم عمر ایوب خان 2002 کے عام انتخابات میں پہلی بار سیاسی میدان میں اترے، انہوں نے ’ق لیگ‘ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور ن لیگ کے پیر صابر شاہ کو شکست دی۔

عمرایوب، شوکت عزیز کی کابینہ میں  وزیر مملکت برائے خزانہ بن گئے۔ عمر ایوب خان 2008 کے عام انتخابات میں بھی ق لیگ کی ٹکٹ پر ہی میدان میں اترے۔ لیکن ن لیگ کے سردار محمد مشتاق خان نے انہیں شکست دی۔

سال 2012 میں عمر ایوب خان نے دوبارہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کی اور سال 2013 کے عام انتخابات میں این اے 19 کے لیے ن لیگ کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا تاہم وہ دوسری بار بھی منتخب نہیں ہو سکے۔

عمران خان کیساتھ سفر کا آغاز

سال 2018 میں عمر ایوب خان عمران خان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا اور پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ سال 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئیکے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا اور اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔  انہیں وزرات توانائی کا قلمدان دیا گیا جبکہ پھر پیٹرولیم کا اضافی قلمدان بھی دیا گیا۔

9مئی کے پُرتشدد واقعات کے بعد عمر ایوب خان منظر عام سے غائب ہو گئے تھے اور نامعلوم مقام سے سرگرم تھے۔

غیر منتازع شخصیت

9مئی کے پُرتشدد واقعات کے بعد تحریک انصاف زیر عتاب تھی۔ عمر ایوب خان مشکل وقت اور سخت حالات میں بھی کھڑے رہے اور پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق عمر ایوب خان غیر منتازع شخصیت ہیں۔ کبھی ان کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔ اور 9مئی کے بعد ان کے خلاف کوئی مقدمہ بھی قائم نہیں ہوا۔

عمرایوب کے مطابق ان کی پرورش اہم سیاسی شخصیت نے کی ہے۔ اور اہم عہدوں پر رہے ہیں۔

حلقے میں ہر گھر کا پتا ہے

صحافیوں کے مطابق عمر ایوب اپنے حلقے کے ووٹرز کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہتے ہیں۔ انھیں ہر گھر کا پتا ہے۔ ہر وقت ووٹرز کی ساتھ ملتے رہتے ہیں۔ ہفتے کی چھیٹوں میں آبائی علاقے میں رہتے اور لوگوں کے مسائل سنتے ہیں۔

نرم مزاج سیاست دان

صحافی عارف حیات کے مطابق عمرایوب نرم مزاج سیاست دان ہیں۔ دوسروں کو غور سے سنتے ہیں اور غصے میں آئے بغیر ووٹرز کو جواب دیتے۔ ان کے مطابق عمر ایوب خان پیدا تو فوجی حکمران کے گھر پیدا ہوئے لیکن وہ خود جمہوریت پسند ہیں اور سول بالادستی کی حمایت کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp