نئی صف بندیاں: پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطہ، آج اہم ملاقات طے

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا 5 رکنی وفد آج رات مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔

وفد میں بیرسٹر گوہر علی کے ہمراہ اسد قیصر، بیرسٹر سیف اور آخوند زادہ حسین احمد شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام حریف سیاسی جماعتیں اور دونوں کے قائدین کا ایک دوسرے کے حوالے سے سخت موقف رہا ہے۔

تاہم اس وقت جب عمران خان زیرعتاب ہیں اور انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے تو ہر جماعت اپنے پتے شو کر رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں نے جب اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں جے یو آئی شامل نہیں۔

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ہماری جماعت کو ملکی سیاست سے باہر کیا جائے گا تو پھر ہم اپنی بقا کی جنگ ضرور لڑیں گے۔

یہ بھی واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت گرانے میں سب اہم کردار مولانا فضل الرحمان نے ادا کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp