لا اینڈ جسٹس کمیشن نے جولائی تا دسمبر 2023 مختلف ملکی عدالتوں میں مقدمات کے حوالے سے نئے اعدادوشمار جاری کردیے۔
اعلامیہ کے مطابق مجموعی طور پر زیر التوا مقدمات کی تعداد میں 3.0 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب یہ 2.26 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
Report by Ghulam Mustafa hashmi on Scribd
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مجموعی مقدمات کا 82 فیصد ضلعی عدلیہ میں زیرالتوا ہے۔ اس وقت ضلعی عدلیہ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 1.86 ملین ہے۔
مزید پڑھیں
اعلامیہ کے مطابق زیرالتوا مقدمات میں 18 فیصد سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ میں زیر التوا ہیں۔
’گزشتہ 6 ماہ میں 2.38 فیصد مقدمات کا اندراج جبکہ 2.30 مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا‘۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹس میں زیر التوا مقدمات میں 81 فیصد سول اور 19 فیصد فوجداری مقدمات ہیں۔ جبکہ ضلعی عدلیہ میں زیر التوا مقدمات میں 64 فیصد سول اور 36 فیصد فوجداری مقدمات ہیں۔