اسرائیل کو لبنان پر حملوں کی قیمت چکانا ہوگی، حزب اللہ کی دھمکی

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز جنوبی لبنان پر دو حملوں میں 10 شہریوں کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسے جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لبنان کی جنوبی سرحد پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے گزشتہ روز شہریوں کے لیے نہایت جان لیوا ثابت ہوا ہے، جس میں بیشتر بچے شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیلی جارحیت پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے حزب اللہ کے سینئر عہدیدار اور رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ کا کہنا تھا کہ دشمن اسرائیل کو ان جرائم کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے راکٹ اسرائیل کو لبنان پر وسیع حملے سے بھی روک رہے ہیں، گزشتہ بدھ کو لبنان پر اسرائیلی حملے دراصل شمالی اسرائیل میں ایک فوجی اڈے پر گولہ باری کے رد عمل کے طور پر کیے گئے، جس میں ایک فوجی ہلاک اور 7 دوسرے زخمی ہوگئے تھے، تاہم حزب اللہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

حسن فضل اللہ کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کو اپنے لوگوں کے دفاع کا جائز حق حاصل ہے اور وہ اس کے تحفظ کے لیے جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے وہ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گا، انہوں نے اسرائیل سے غزہ کے خلاف جاری اپنی جنگ بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی

لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب کو بدھ کے روز ہونے والے حملوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی شکایت درج کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران کشیدگی پھیل گئی ہے، 2006 میں دونوں فریقوں کے درمیان مکمل جنگ بازی کے بعد سے سب سے مہلک جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فوجی کارروائی، جس میں اب تک 28,500 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، شروع کرنے کے بعد حزب اللہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی حمایت میں اسرائیلی فوج کے ساتھ 4 ماہ سے زائد عرصے سے فائرنگ کا تبادلہ کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی