کیمیکلز کےشعبے میں 6 ماہ کے دوران 6.8 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

جمعہ 16 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیمیکلز کے شعبے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 6.8 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 24-2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں کیمیکلز کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 6.8 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 4 سالوں کے دوران کیمیکلز کے شعبے میں مجموعی طور پر103.9 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

مالی 20-2019 کے دوران کیمیکلز کے شعبے میں24.0 ملین ڈالر، مالی 21-2020 کے دوران 0.9 ملین ڈالر، مالی 22-2021  کے دوران 29.3 ملین ڈالرجبکہ سال 23-2022 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 49.7 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp