پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے آغاز کا وقت انتہائی قریب آچکا ہے۔ جہاں پورا پاکستان پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کے ساتھ جڑ چکا ہے وہیں میچز کے مفت ٹکٹس مانگنے والوں کا بھی تانتا بندھا ہوا ہے۔ لیکن قومی فاسٹ بولر حسن علی نے ٹکٹ مانگنے والوں کو خبر دار کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے شائقین کرکٹ پر زور دیا کہ مفت پاسز پر انحصار کرنے کے بجائے ٹکٹ خریدیں۔
ٹکٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں. ٹکٹس ٹی سی ایس پر دستیاب
ہیں. اپنے اپنے ٹکٹس خود جا کر خریدیں. شکریہ. 🙏
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) February 16, 2024
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ٹکٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں، اپنے ٹکٹس خود جاکر خریدیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 17 فروری سے ہوگا، ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ سمیت نوری اور عارف لوہار اپنے فن کا جلوہ بکھریں گے، جبکہ تقریب کے دوران لیزر شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
تقریب کا آغاز شام ساڑھے 6 بجے ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کے گیٹ شائقین کرکٹ کے لیے 3:30 بجے کھول دیے جائیں گے۔