پی ایس ایل سیزن 8 کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 263 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز ہی بنا پائی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے کپتان محمد نواز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد ملتان کی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں کوئٹہ کو جیت کے لیے 263 رنز کاہدف دیا۔
Devoured it 🥵#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #QGvMS pic.twitter.com/HodLmNELUx
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2023
ملتان سلطانز کی بیٹنگ
ملتان سلطانز کے بیٹر عثمان خان نے 43 گیندوں پر 9 چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 120 رنز اسکور کیے جبکہ محمد رضوان نے 29 بالز پر 55 رنز بنائے اور نمایاں بیٹر رہے۔
اس کے بعد آنے والے بیٹر ٹم ڈیوڈ نے 43، کیرن پولارڈ نے 23 اور رلی روسو نے 15 رنز اسکور کیے۔ جبکہ اننگز میں ملتان سلطانز کے صرف تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گیند بازوں کی ایک نہ چلی اور صرف قیس احمد نے 2 کھلاڑیوں کومیدان سے باہر بھیجا جبکہ محمد نواز ایک وکٹ حاصل کر پائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے رنز کا پہاڑ دیکھتے ہوئے میچ کا جارحانہ آغاز کیا مگر 253 رنز سے آگے نہ جاسکی اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ بیٹر عمیر یوسف نے 67 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
🚨 𝐇𝐀𝐓𝐓𝐑𝐈𝐂𝐊 𝐅𝐎𝐑 𝐀𝐅𝐑𝐈𝐃𝐈 🚨
FIRST hattrick of the #HBLPSL8
Abbas Afridi on a ROLL 🕺🏻#SabSitarayHumaray | #QGvMS pic.twitter.com/sM3KCdQUMG
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2023
آج کے میچ میں ملتان سلطانز کے بولر عباس آفریدی نے 5 کھلاڑیوں کومیدان سے باہر بھیج کر ہیٹرک کرلی۔
عثمان خان کی تیزترین سنچری اورٹی ٹوئنٹی کی دونوں اننگزمیں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بن گیا
واضح رہے کہ آج کے میچ میں ملتان سلطانز کے بیٹر عثمان خان نے 36 گیندوں پر 100 رنز اسکور کرکے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنائی ہے۔ اس سے ایک روز قبل ریلی روسو نے 41 گیندوں پر سنچری بنا کر ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اس کے علاوہ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں دونوں اننگز میں سب سے زیادہ رنز بننے کاریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے اور آج کے روز 516 رنز بنے ہیں جب کہ اس سے قبل سب سے زیادہ رنز بننے کامجموعہ 501 تھا۔