مسلم لیگ ن کے مطابق ان کے پنجاب میں نمبرز سادہ اکثریت سے بھی زیادہ ہوگئے، اب وہ کسی بھی پارٹی کے بغیر پنجاب میں حکومت آرام سے بنا لیں گے۔ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بھی یہی خواہش تھی کہ وہ جب وزرات اعلی کا حلف لیں تو ان کے پاس سادہ اکثریت ہونی چاہیے۔
حلف اٹھانے کی تقریب کب ہوگی، اس کا اعلان جلد ہوجائے گا لیکن حلف اٹھانے والے دن نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب کون سا ڈریس پہنیں گی، اس حوالے سے پارٹی کے اندر خواتین میں کافی بحث و مباحثہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت 2 لیگی خواتین مریم نواز شریف کا ڈریس ڈیزائن کرنے کے حوالے سے مختلف آپشنز دیکھ رہی ہیں۔
حنا پرویز بٹ پہلے بھی مختلف ایونٹس کے حوالے سے مریم نواز کے ڈریسز ڈیزائن کر چکی ہیں لیکن اس بار مریم نواز کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ڈریسز کے حوالے سے مریم اورنگزیب بھی کافی متحرک ہیں۔ مختلف ڈیزائنرز سے سوٹس منگوائے جا رہے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ڈریسز کے حوالے سے ایک تجویز یہ بھی سامنے آئی ہے کہ بطور وزیراعظم بے نظیربھٹو جس طرح کی ڈریسنگ کرتی تھیں، ویسے ہی مریم نواز کے مختلف رنگوں کے کپڑے سلوائے جائیں۔ واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو نے دوپٹہ اور اسلامی روایات کو دیکھتے ہوئے اپنے ملبوسات پہنے۔ دوسری تجویز سادہ ڈریسز کی بھی سامنے آئی ہے کہ مریم نواز سادہ ڈریسز کا انتخاب کریں تاکہ وہ ایک عوامی لیڈر لگ سکیں۔ تیسری تجویز پیش کرنے والے کہتے ہیں کہ مہنگے ڈریسز کو نظر انداز کیا جائے اور سادہ ملبوسات ہی کو اجاگر کیا جائے جیسے عمران خان نے شلوار قمیض یعنی پاکستانی ڈریس کو ہر جگہ پہن کر پاکستان کی نمائندگی کی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز بے نظر بھٹو کے ڈریسز کو پسند کرتی ہیں جو انہوں نے بطور وزیر اعظم زیب تن کیے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس طرح بے نظیر بھٹو کپڑے پہنتی تھیں، اس طرح کے ڈریسز بھی تیار ہو رہے ہیں اور سادہ ملبوسات بھی حلف کی تقریب کے لیے تیار کروائے جارہے ہیں۔ اب یہ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر منحصر ہے کہ وہ کون سا ڈریس حلف اٹھانے والے دن پہنیں گی۔ ذرائع کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ حنا پرویز بٹ اور مریم اورنگزیب دونوں میں مقابلہ ہے کہ مریم نواز ان کا ڈیزائن کیا ہوا ڈریس پہنتیں۔
یہ بھی غور کیا جارہا ہے حلف اٹھانے والے دن کون سے رنگے کے کپڑے پہن جائیں، رنگوں کے حسین امتزاج کے حوالے سے مریم نواز کی اپنی چوائس بہت اچھی ہے، اس لیے کس رنگ کے کپڑے اس تقریب میں پہنے جائیں، اسسکا انتخاب مریم نواز خود کریں گی۔ جبکہ جوتوں کے حوالے سے بھی مشورے جاری ہیں کہ میچنگ برانڈڈ جوتے ہوں یا عام روایتی شوز ہونے چاہئیں۔