ڈونلڈ ٹرمپ اب جوتے اور پرفیوم بیچیں گے، وجہ کیا بنی؟

پیر 19 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوتے اور خوشبوئیات کا کاروبار شروع کردیا۔

ٹرمپ نے ’دنیا کے شاندار ترین اسپورٹس شوز‘ کے سلوگن کے تحت 339 ڈالر مالیت کے اسپورٹس شوز کو متعارف کروا دیا ہے۔

ریاست فلاڈلفیا میں منعقدہ اسپورٹس شوز تعارفی تقریب سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 10 سالوں سے اسپورٹس شوز بنانے کا سوچ رہے تھے۔

یہ اسپورٹس شوز سنہری رنگ کے ہیں اور ان پر امریکی پرچم بھی بنا ہوا ہے۔ ان جوتوں کے ساتھ ٹرمپ 99 ڈالر کا پرفیوم بھی بیچ رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اسپورٹس شوز کی تعارفی  تقریب کا اہتمام  نیویارک میں پراپرٹی  کے کام میں ہیرا پھیری  کا مجرم ٹھہرانے جانے کے بعد کیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے مذکورہ ہیرا پھیری کے جرم میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو  355 ملین ڈالر  اور ایک اور مقدمے میں 83 ملین ڈالر کی سزا سنائی تھی۔

ٹرمپ مقدمہ ہار گئے تھے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ انہیں سُود سمیت تقریباً  نصف ارب ڈالر سے زائد جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

امریکا کے سابق صدر نے جوتے اور پرفیوم کیا کاروبار اپنی انتخابی مہم کے اخراجات پورے کرنے کے لیے کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp