پاکستان سپر لیگ 2024: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

پیر 19 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024، ایڈیشن 9  کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر لیگ کا چوتھا میچ اور اپنی دوسرا میچ بھی جیت لیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 69  کے مجموعی اسکورپر گری جب اوپنر بیٹرسعود شکیل ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 40 رنز بنا کر زمان خان کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ 72 کے مجموعی اسکور پر گری جب جیسن رائے 24 رنز بنا کر سکندر رضا کی گیند پر بولڈ ہو گئے، تیسری وکٹ 101 کے مجموعی اسکور پر گری جب ریلی روسو 18 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر جہانداد خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

چوتھی وکٹ 130 پر گری جب سرفراز احمد 11 رنز بنانے کے بعد سلمان فیاض کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پانچویں وکٹ 164کے مجموعی اسکور پر گری جب شیرفین ردرفورڈ 14 رنز بنانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں سب سے نمایاں کردار خواجہ نافع نے ادا کیا انہوں نے 3 چکھوں، 4 چوکوں کی مدد سے 31 گیندوں پر انتہائی جارحانہ کھیلتے ہوئے نا قابل شکست 60 رنز اسکور کیے۔ ان کے ساتھ عقیل حسین نے 9 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سپر لیگ کا چوتھا اور اپنا دوسرا میچ 5 وکٹوں سے جیت کر نا قابل شکست رہنے کی داغ بیل ڈال دی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کا 187 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں پورا کر لیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، زمان خان، سلمان فیاض اور سکندر رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا۔ لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 9 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپنر بیٹر فخر زمان محض 6 رنز بنا کر عقیل حسین کی گیند پر جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 62 کے مجموعی اسکورپر گری جب رسی وین ڈیر ڈوسن 15 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

لاہور قلندرز کی تیسری وکٹ 99 کے مجموعی اسکور پر گری جب صاحبزادہ فرحان 3 چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 62 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر خواجہ نافیے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے لاہور قلندرز کی طرف سے سب سے زیادہ رنز اسکور کیا۔

لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ 103 پر گری جب عبداللہ شفیق محض 11 رنز اسکور کرنے کے بعد عقیل حسین کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پانچویں وکٹ 148 کے مجموعی اسکور پر گری جب سکندر رضا 18 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر جیسن رائے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ چھٹی وکٹ 160 کے مجموعی اسکور پر گری جب کارلوس براتھویٹ 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان شاہین شاہ آفریدی تھے۔ انہوں نے 12 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سب سے عمدہ بولنگ عقیل حسین اور محمد حسنین نے کی دونوں نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد عامر، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان (وکٹ)، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، سلمان فیاض، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں جیسن رائے، سعود شکیل (وی سی)، خواجہ نافے، ریلی روسو (ج)، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp