نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کو ٹاپ بیوروکریسی کی بریفنگ

پیر 19 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جاتی امرا رائیونڈ میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے تفصیلی ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں افسران نے مریم نواز کو صوبے کی تازہ ترین انتظامی و امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

دریں اثنا مختلف سرکاری محکموں کے سیکریٹریز نے بھی مریم نواز سے ملاقات کی اور اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں مریم نواز کو تفصیلی بریفنگ دی۔

مریم نواز کو بریفنگ دینے والوں میں سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن اور سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن شامل تھے۔

صوبائی سیکریٹریز نے صوبے میں جاری تعلیمی سرگرمیوں بارے نامزد وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی اور ملاقات میں اسکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن اور اسپیشل ایجوکیشن کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے بھی مریم نواز کو بریفنگ دی اور انہیں پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں  آگاہ کیا۔

دریں اثنا نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز سے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں نئ بھی ملاقات کی جن میں مریم اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، پرویز رشید اور خواجہ عمران نذیر، محمد احمد خان لغاری، خواجہ وسیم، تنویر اسلم ملک، ڈاکٹر فرخ جاوید اور کاظم پیرزادہ شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp