انگلینڈ کوشکست،ٹی ٹوئنٹی سیریز بنگلہ دیش نے جیت لی

اتوار 12 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ جیت کر فتح اپنے نام کر لی ہے۔

ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 118 رنز کا ہدف دیا تھا جو میزبان ٹیم نے 18 اعشاریہ 5اوورز میں پورا کر لیا۔

انگلش ٹیم کی بیٹنگ

انگلینڈ کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فل سالٹ نے 19 گیندوں پر 25 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملان 5 رنز اسکور کرسکے اور اس کے بعد آنے والے معین علی نے 17 بالز پر 15 رنز بنائے جب کہ کپتان  جاس بٹلر 6 گیندوں پر 4 اسکورکرکے چلتے بنے، جس کے بعدبین ڈکٹ نے 28 بالز پر28  رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ کے بیٹرسیم کورن نے 16 بالز پر 12 رنز اسکور کیے جبکہ کرس جورڈن نے 10 بالز پر 3 رنز رنز بنائے اور ریحان احمد 11 بالز پر 11 اسکور بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن نے 4 کھلاڑیوں کومیدان سے باہر بھیجا جبکہ تسکین احمد اور مستفیض الرحمان اور حسن محمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی بیٹنگ

بنگلہ دیش کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے نجم الحسن شانٹو46 رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ مہدی حسن مرزانے 20رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ کے باؤلرز میں سے جافرآرچر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سیم کورن ،معین علی،ریحان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے انگلش ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی اور اب سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 14 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل ون ڈے سیریز انگلینڈ نے جیت لی تھی

یاد رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں میزبان بنگلہ دیش کو1-2 سے شکست دی تھی اور پہلے میچ میں انگلینڈ نے 3 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 132 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی جبکہ سیریز کا تیسرز میچ بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 50 رنز سے ہرایا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش نے انڈیا کو بھی ہوم سیریز میں شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ