پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 8 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو13 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 180 رنز کا ہدف دیا مگر اسلام آباد کی ٹیم جواب میں 166 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
And it’s done!
Khurram Shahzad made all the difference for @PeshawarZalmi! #HBLPSL8 I #SabSitarayHumaray | #IUvPZ pic.twitter.com/3SOR6HHhWi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 12, 2023
پشاور زلمی کی بیٹنگ
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جس کے بعد محمد حارث نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر7چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 79 رنزکی شاندار اننگز کھیلی۔ محمد حارث اور بھانوکا راجاپکسا نے 115 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی مگر اس کے بعد آنے والے کھلاڑی میدان میں آتے اور واپس جاتے رہے جن میں ٹام کوہلر کیڈمور نے 12، حسیب اللہ نے 10، عامر جمال نے 9، مجیب الرحما ن نے 2 جبکہ جمی نیشم نے ایک رن بنایا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلر حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیجا جبکہ شاداب خان 2، فہیم اشرف اورفضل الحق فاروقی ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
Hassanstruckk ⚡️⚡️#HBLPSL8 I #SabSitarayHumaray | #IUvPZ pic.twitter.com/AH4KpMmAhQ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 12, 2023
اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی جانب سے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فہیم اشرف نے 38 رنز اسکور کیے جبکہ رحمان اللہ گرباز 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، پشاور زلمی کے باؤلرز کی جانب سے خرم شہزاد اور عامر جمال نے 3 ،3 کھلاڑیوں آؤٹ کیا، عامر جمال اور جیمز نیشم نے 2،2 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کی راہ دکھائی۔
واضح رہے کہ آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت تھی اور آج پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم طبیعت ناساز ہونے کی بنیاد پرٹیم کو دستیاب نہیں تھے اور ان کی جگہ ٹام کوہلر کیڈ مور نے ٹیم نے قیادت کی۔