کرینہ کپور نے سابق بوائے فرینڈ شاہد کپور کو ایوارڈ شو میں نظر انداز کیوں کیا؟

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپورداداصاحب پھالکے ایوارڈ شو کی تقریب میں اداکار شاہد کپور کو نظر اندازکرتی نظر آئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور اپنا ایوارڈ تھامے ہدایت کاروں کےساتھ کیمرے کے سامنے پوز دے رہے ہوتے ہیں کہ اسی دوران کرینہ کپور وہاں آجاتی ہیں، کرینہ کپوراپنے سامنے کھڑے شاہد کپورکو نظراندازکرتے ہوئے ہدایت کاروں سے بات چیت کے بعد پھرآگے چلی جاتی ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cine_fiesta_ (@cine_fiesta_)

جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین کرینہ کپور کوشاہد کپور کے ساتھ اس نوعیت کی بے رخی روا رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں چند صارفین کا کہنا ہے کہ دونوں نے بہت مہذب انداز سے ایک دوسرے کو نظرانداز کیا ہے۔ صارف نے اداکاروں کی فلم ’جب وی میٹ‘ کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بہت شاندار فلم تھی اور دونوں نے اپنے کرداروں کو بخوبی نبھایا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں اداکار ایک دن کسی فلم میں اکھٹے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ ماضی میں کرینہ کپوراورشاہد کپورکے درمیان گہری دوستی رہی ہے تاہم اب دونوں اداکاراپنی اپنی شادیوں کے بعد خوشگوارزندگی گزاررہے ہیں۔

کرینہ کپوراورشاہد کپور نے دو سُپرہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، جن میں فلم ‘جب وی میٹ’ اور ‘اُڑتا پنجاب’ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟