ویرات کوہلی کی تعریف کرنے پر محمد عامر شائقین کے نشانے پر کیوں؟

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت کے شائقین کرکٹ ہمیشہ سے لیجنڈ کرکٹر ویرات کوہلی اور پاکستانی سابق کپتان بابر اعظم کے درمیان موازنہ کرتے ہیں، کیونکہ دونوں پلیئرز اپنی اپنی کور ڈرائیو کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی کور ڈرائیو پرشاہین شاہ آفریدی اور محمد عامر سے سوال کیا گیا کہ کس کی کور ڈرائیو سب سے اچھی ہے توفاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستانی کرکٹر بابر اعظم پر بھارتی لیجنڈ ویرات کوہلی کو ترجیح دی جس پر صارفین آگ بگولہ ہو گئے اور ان پر تنقید کے نشتر چلا دیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ محمد عامر کا رد عمل دیکھیں، یہی وجہ ہے کہ میں ان کو پسند نہیں کرتا۔ انہوں نے کہاکہ ہر کسی کی اپنی پسند ہوتی ہے ٹھیک ہے کوئی بات نہیں، لیکن محمد عامر میں میں انتہائی انا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ اسے بابر اعظم سے کیا مسئلہ ہے اور وہ ان کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کرتے ہیں۔

رانیہ لکھتی ہیں کہ اس کمرے میں موجود ہر شخص جانتا ہے کہ پاکستانی کرکٹر بابراعظم کی کور ڈرائیو زیادہ اچھی ہے۔

فاطمہ لکھتی ہیں کہ یکطرفہ محبت کا تو پتا تھا لیکن محمد عامر سابق کپتان بابر اعظم سے یکطرفہ نفرت کرتے ہیں۔

https://Twitter.com/iamnotalkingtou/status/1760270049192051034?s=20

ایک صارف نے لکھا شاہین نے ہمیشہ بابر کی تعریف کی لیکن پھر بھی بابر اعظم کے مداح ان سے نفرت کرتے ہیں، لیکن دوسری طرف محمد عامر ہمیشہ بابر اعظم کے خلاف نفرت پھیلاتے ہیں لیکن پشاور زلمی کے خلاف ایک مسکراہٹ پر ان کے مداح ان سے پیار کرتے ہیں۔

جہاں کئی صارفین نے محمد عامر کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں ان کے ایک مداح نے کہا کہ محمد عامر جو کچھ کہتے ہیں وہ حقیقت پسندی پر بات کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جعلی ہے اور سب کچھ پبلسٹی کے لیے کرتے ہیں اس لیے انہوں نے ویرات کوہلی کی جگہ بابر اعظم کا نام لیا۔

https://Twitter.com/KS18____/status/1760258409780170915?s=20

واضح رہے کہ اس سے قبل دوحا میں جاری لیجنڈ کرکٹ لیگ کے دوران بھارتی صحافی نے محمد عامر سے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پرفارمنس اوردونوں کے درمیان کیے جانے والے موازنے پر سوال کیا۔ جس کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ میں ہمیشہ ویرات کوہلی کو اونچے درجے پر رکھتا ہوں کیوں کہ جو کامیابی اپنے کیرئیر کے دوران ویرات کوہلی نے حاصل کی مجھے نہیں لگتا کوئی بھی کھلاڑی اس لیول پر جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp