محبت میں دیوانی لڑکی سڑکوں پر کھانا تقسیم کرنے لگی!

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ہندوستان جیسے قدامت پسند معاشرے میں محبت کی شادی اب بھی ایک مشکل کام ہے۔  لڑکیوں اور لڑکوں کو متعدد رکاوٹوں کی وجہ سے اپنی پسند کے شخص سے شادی کرنے میں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں پسند کی شادی کے لیے مختلف مزارات پر جاتے ہیں اور کھانا تقسیم کرتے ہیں تاکہ ان کی محبت کی شادی ہو جائے۔ اس وقت ایک پاکستانی لڑکی اسی لیے سرخیوں میں ہے جو اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے لوگوں میں بریانی تقسیم کر رہی ہے ۔

@faiq_bhai

order from rawalpindi … pray for nikah #rawalpindi #islamabad #faiqbhai #faiqbhaiyoutube #faiqbykeawala #biker #baryani #donat #nikah #islam #murreeroad #faiqbhaidonation

♬ original sound – faiq bhai

پاکستانی ڈیلیوری بوائے فائق بھائی کی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ ایک ایسی پاکستانی لڑکی کی جانب سے ضرورت مند لوگوں میں بریانی تقسیم کر رہے ہیں جو اپنے عاشق سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ اس مقصد کے لیے لڑکی نے ڈیلیوری بوائے کو ہدایت کی کہ وہ بریانی کے ڈبے پر دعا بھی لکھیں کہ ’جسے میں چاہتی ہوں اس سےمیرا اس سال نکاح ہو جائے‘ ۔

ویڈیودیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ اور مزاحیہ کمنٹس آ رہے ہیں۔ بعض لوگ لڑکی کا مذاق اڑا رہے ہیں تو وہیں چند لوگوں نے لڑکی کی دعائیں قبول ہونے کی دعا کی ۔

ایک صارف نے لکھا کہ فرض کریں اگر اس سال نکاح نہ ہوا تو اگلے سال کے لیے لائحہ عمل کیا ہو گا؟چند صارفین نے لکھا کہ جن لوگوں کو یہ کھانے کے ڈبے ملے ہیں وہ یہ بھی نہیں پڑھ سکتے کہ ان ڈبوں پر کیا چسپاں ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ اس لڑکی کو یہ رقم اپنےمحبوب پر خرچ کرنی چاہیے تھی تاکہ وہ اس سے شادی کرنے  پر راضی ہوجائے۔ سوشل میڈیا صارفین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اس قسم کی محبت اب بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔

جہاں کئی صارفین لڑکی کے اس انداز کو سراہتے نظر آئے وہیں چند لوگوں نے کہا کہ لڑکی تو سچی محبت کرتی ہے لیکن لڑکا اس کے ساتھ محبت نہیں کرتا اس لیے دونوں کی شادی نہیں ہو رہی تو کسی نے خواہش کی کہ کاش کوئی ہمیں بھی اتنی شدت سے چاہتا۔

جہاں کئی صارفین لڑکی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہے وہیں بعض ان کے اس اقدام سے نالاں بھی نظر آئے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا کہ پتہ نہیں ابھی اور کیا کیا دیکھنے کو ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp