شاہین سے لڑائی کا معاملہ، افتخار احمد کے جواب نے سب کو محظوظ کردیا

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 زور شور سے جاری ہے، اور شائقین کرکٹ سنسنی خیز مقابلے دیکھ کر خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، 19ویں اوور میں افتخار احمد نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم ملتان سلطان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ میچ جیتنے کے بعد افتخار احمد نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کی طرف دیکھتے ہوئے جارحانہ انداز میں فتح کا جشن منایا جس پر شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ کی۔

پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں اہم کردار ادا کرنے والے آلراؤنڈر افتخار احمد سے جب پوچھا گیا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا تو انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی میرا جونیئر ہے اور اس کے ساتھ میرا بہت اچھا تعلق ہے، کھیلتے ہوئے جارحانہ انداز اپنانا اور غصے میں دیکھنا میری عادت ہے۔ لیکن شاہین شاہ تو اب قومی ٹیم کا کپتان ہے اس کی طرف ایسے دیکھنا تھوڑا مشکل ہے۔

لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلے جانے والا سنسنی خیز مراحل میں داخل ہوا تو افتخار احمد نے جارحانہ بلے بازی کی، انہوں نے 11 گیندوں پر 34 رنز بنائے اور مشکل نظر آنے والی جیت کو آسان بنا دیا۔

غصے میں دیکھنا، کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔ میرے اندر تھوڑی سی چیز ہے کہ میں اگریسیو ہو کر کھیلتا ہوں۔ شاہین ہمارا جونیئر ہے اس کے ساتھ اچھا تعلق ہے، لیکن وہ پاکستان کا کپتان ہے اسے اس طرح غصے میں دیکھنا تھوڑا مشکل کام ہے۔

ملتان سلطان کی ناقص فیلڈنگ سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب میں افتخار احمد نے کہا کہ ہم نے تینوں میچوں میں بہت بری فیلڈنگ کی، فیلڈنگ تو اپنے ہاتھ کا کام ہوتا ہے، جتنی فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گے اتنی ہی بہتری ہوگی، ہمارے پاس یہی آپشن ہے کہ فیلڈنگ میں ہم تھوڑی زیادہ محنت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیچ گرانے کا مطلب ہے کہ آپ نے میچ گرا دیا ہے۔ ہرمیچ میں ایسا نہیں ہوتا ہے، اگلے میچز میں ہم کیچز پکڑیں گے تو جیتیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp