عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے کامیاب آزاد امیدوار کس پارٹی میں شامل ہوئے؟

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انتخابی نشان چھن جانے کے بعد حالیہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا اور ان کی بڑی تعداد انتخابات میں کامیاب ہوئی تھی، ان کےعلاوہ 8 ایسے آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے جنہیں درپردہ کسی سیاسی جماعت کی حمایت حاصل نہیں تھی اور وہ ہر لحاظ سے اپنی ذاتی حیثیت سے امیدوار تھے۔

الیکشن کمیشن نےآزاد امیدواروں کو کسی بھی رجسٹرڈ سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے 22 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔

عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے 101 آزاد امیدواروں میں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 86 ارکان قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور نو منتخب اراکین قومی اسمبلی عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر خان نے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینے کے باعث کسی پارٹی میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے 8 آزاد امیدواروں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے جبکہ 5 آزاد امیدوار ایسے ہیں کہ جن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن تاحال الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp