’ڈاکٹر سموسہ ایک منٹ کا 30 ہزار‘، ڈاکٹر عفان پر تنقید کیوں ہورہی ہے؟

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر سموسہ کھانے کے نقصانات بیان کرنے والے ڈاکٹر عفان شہری کو مہنگا ترین بل دینے کی وجہ سے سخت تنقید کی زد میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک شہری کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ڈاکٹر عفان کے اسپتال میں علاج کا احوال بیان کرتے ہوئے بول رہا ہے کہ میں وہاڑی سے ڈاکٹر عفان کو چیک کروانے آیا ہوں، لیکن ڈاکٹر صاحب سے ملاقات سے قبل ہی میرا 10 ہزار کا بل بنا دیا گیا۔

شہری کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد ڈاکٹر صاحب سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کھڑے کھڑے پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے میں نے ایک مریض کو بے ہوش کیا ہوا ہے۔ میں نے کہا میں مریض ہوں میرا مسئلہ سنیں تو انہوں نے گارڈ بلا لیے جنہوں نے دھکے دے کر ہمیں باہر نکال دیا۔

شہری نے ڈاکٹر عفان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ یوٹیوب پر بہت اچھی تقریریں کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ غریب کا احساس کرنا چاہیے لیکن آپ خود ایک ڈاکو ہیں آپ غریبوں کو لوٹ رہے ہیں، آپ نے ایک منٹ میں 30 ہزار لے لیے ہیں اور میری بات بھی پوری نہیں سنی۔ شہری نے کہاکہ یہ صرف یوٹیوب پر بیٹھ کر تقریریں کرتے ہیں ان کے جھانسے میں ہر گز نہ آئیں۔

شہری کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ کسی نے کہاکہ ایسے فراڈ سے بچنا چاہیے تو کسی نے کہاکہ ڈاکٹر صاحب کو اس واقعہ پر اپنا موقف سامنے رکھنا چاہیے۔

عمران بلال نے سوال کیا کہ کیا ڈاکٹر عفان اس واقعہ پر اپنا موقف دیں گے؟

ایک صارف نے لکھا کہ یہ سب کچھ پلان کے تحت ہو رہا ہے اور ن لیگ باقاعدہ پروپیگنڈا کے تحت ڈاکٹر عفان کے پیچھے پڑ گئی ہے کیونکہ وہ تحریک انصاف کی حمایت کرتے ہیں۔

 وقار اللہ لکھتے ہیں کہ ایسے ڈاکٹر کو جیل میں ڈالنا چاہیے۔

ایک صارف نے شہری کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بندہ 100 فیصد ٹھیک کہہ رہا ہے۔ کچھ دن پہلے میں بھی اپنے ایک دوست کا چیک اپ کرانے گیا تھا اور میرے ساتھ بھی بالکل یہی کچھ ہوا تھا، ٹیسٹ کرانے کے لیے ایک لمبی لسٹ دے دی اور وہاں جو مریض آئے ہوئے تھے ان سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا 3 ماہ ہوگئے ہیں ہر بار نئے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔

جہاں صارفین نے مطالبہ کیا کہ اس ڈاکٹر کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لایا جائے وہیں بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات یونی چاہییں تاکہ پتا چلے کہ حقیقت کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟