عمران خان ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں، حمزہ شہباز

جمعہ 23 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف کو خط پر نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سیاست کرنے کے بجائے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط کا مقصد معیشت اور پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے دور حکومت میں ملکی معیشت کا بھٹا بٹھا گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس عوام دشمن اقدام کے پیچھے طاقت کے کسی بھی قیمت پر حصول کی ہوس کارفرما ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست فتنہ انگیزی اور انتشار پھیلانے تک محدود ہے ار تحریک انصاف اس سے پہلے بھی آئی ایم ایف پروگرام کی راہ میں روڑے اٹکاتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانوی پاکستانی نے گاڑی پر لندن سے لاہور کا سفر محض 5 دنوں میں کیسے مکمل کیا؟

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں، درآمدات میں اضافہ برآمدات پر بھاری

آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟