پی ایس ایل سیزن9: پشاور زلمی کے ڈینیئل موسلی کا حیران کن کیچ

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں، گزشتہ روز ہونے والے پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ میں ڈینیئل موسلی نے انتہائی شاندار کیچ پکڑا جس کے چرچے سوشل میڈیا پرشروع ہوگئے۔ یہ کیچ پشاور زلمی کی جیت کا سبب بھی بنا۔

پشاور زلمی کے ڈینیئل موسلی کا یہ شاندار کیچ ان کی ٹیم کو فتح کے قریب لے گیا۔ ڈین موسلی نے بالکل باؤنڈری کے قریب سے کیچ پکڑا اور بروقت حاضر دماغی دکھائی۔

فیلڈر ڈینیئل موسلی نے شاندار کیچ لیتے ہوئے ڈیوڈ ولے کو آؤٹ کیا جبکہ عین اس وقت ملتان سلطانز 180 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی اور اپنے ہدف کے بالکل قریب تھی۔

ڈیوڈ ولے نے لیگ اسپنر عارف یعقوب کو لانگ آن باؤنڈری پر چھکا مارنے کی کوشش کی، لیکن باؤنڈری پر ڈینیئل موسلی کیچ لینے کے لیے موجود تھے۔ موسلی نے گیند پر چھلانگ لگائی لیکن وہ خود کو باؤنڈری کے اندر نہ رکھ سکے اس لیے انہوں نے گیند کو رسی کے اندر پھینک دیا۔

انگلش کھلاڑی ڈینیئل باؤنڈری سے باہر آئے اور گیند کو ہوا میں کیچ کرکے باؤنڈری کے اندر داخل ہوگئے اور اس طرح انہوں نے ڈیوڈ ولے کو گولڈن ڈک پر آؤٹ کیا۔

اس کیچ کے ذریعے ملتان سلطانز کی ساتویں وکٹ گری، اور پشاور زلمی کی میچ میں واپسی ممکن ہوسکی۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 2024، ایڈیشن 9 کے نویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دے دی ہے، ملتان سلطانز پشاور زلمی کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز ہی بنا سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp