نوجوانوں کو بدتہذیبی اور بدتمیزی سے دور رکھنا ہوگا، سابق وزیراعظم نوازشریف

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ نوجوان ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوان ہی ملک کی امیدوں کا محور ہیں، نوجوانوں کو جوش کے ساتھ ہوش سے کام لینا ہوگا، ہمیں نوجوانوں کو گالم گلوچ اور بدتمیزی سے دوررکھنا ہوگا۔

سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے شریف میڈیکل کالج میں کنوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کالج برسوں پہلے لگایا گیا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے، آپ کی محنت نے آپ کو اس مقام تک پہنچایا ہے، یہاں سفارش کلچر نہیں میرٹ پر یقین کیا جاتا ہے، آپ لوگ ہی پاکستان کا مستقبل ہیں، آپ نے مشکلات سے گھبرانا نہیں ہے۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔ یہاں سے کامیاب ہونے والے طلبہ عملی زندگی میں پاکستان کی خدمت کررہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا تھا کہ طلبہ پاکستان کا مستقبل اور قومی سرمایہ ہیں، نوجوان خود کو انتشار اور بدتہذہبی سے دور رکھیں، آپ نے کبھی مشکلات سے گھبرانا نہیں ہے۔

مریض صحت یاب ہوں گے وہ آپ کو دعائیں دیں گے، شہباز شریف

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم نے کہا کہ آپ کا پیشہ مسیحائی ہے، جنہیں میڈلز، سرٹیفکیٹ ملے، وہ ان کی شبانہ روزمحنت کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے عملی زندگی میں آپ دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے۔ مریض صحت یاب ہوں گے وہ آپ کو دعائیں دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp