ن لیگی اور اتحادی ممبران ووٹ کرینگے اور کامیاب ہوں گے، اعظم نذیر تارڑ

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور ان کے اتحادی سب کے جو ممبران ہیں ووٹ کریں گے اور کامیاب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کہہ رہا ہے کہ حلف کے فوراً بعد اسپیکر کا انتخاب کرنا ہے، آپ تاریخ میں جائیں 2022 کے اپریل میں اسپیکر رولنگ دے کر چلے گے۔

جمہوریت عددی اکثریت سے جیتی اور ہارتی ہے الفاظ سے نہیں

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہاں 371 کے ہاؤس میں 26 نے نوٹیفائی ہونا ہے، لوگ 4,4 سال بعد بھی حلف لیتے ہیں، جمہوریت عددی اکثریت سے جیتی اور ہارتی ہے الفاظ سے نہیں۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ کسی کو نہیں روکا گیا آپ اجنبی لوگوں کو ممبر کہہ رہے ہیں۔

سبطین خان صرف اسپیکر کا انتخاب کروائیں

آئین کا آرٹیکل 254 کہتا ہے کہ آئین کام مقررہ مدت میں ہونا ہے، آئین اسپیکر سطین خان پر یہ فرض کرتا ہے کہ وہ صرف اسپیکر کے انتخاب کروائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp