پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 9 : کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

ہفتہ 24 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 2024 ایڈیشن 9 کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے 176 رنز کا ہدف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان شان مسعود اور محمد اخلاق نے کیا تاہم 19  کے مجموعی اسکور پر کپتان شان  صاحبزادہ فرحان کی تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے انہوں نے 10 رنز اسکور کیے۔ دوسری وکٹ 27  کے مجموعی اسکور پر گری جب جیمز ونس 8 رنز بنانے کے بعد احسن حفیظ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

کراچی کنگز کی تیسری وکٹ بھی 27  کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد اخلاق 7 رنز بنانے کے بعد جہانداد خان کی گیند پر ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، چوتھی وکٹ 44 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد نواز 15 رنز بنانے کے بعد زمان خان کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

کراچی کنگز کی پانچویں وکٹ 139 کے مجموعی اسکور پر گری جب کیرون پولارڈ 5 چھکوں اور ایک چوکے کے ساتھ 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وین ڈر ڈوسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

چھٹی وکٹ 143 کے مجموعی اسکور پر گری جب شعیب ملک 39 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، ساتویں وکٹ 158 ڈینیل سامز 7 رنز بنانے کے بعد محمد زمان خان کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، آٹھویں وکٹ ایک ایسے وقت گری جب کراچی کنگز کو ایک گیند پر ایک رنز چاہیے تھا، 175 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے والے حسن علی تھے جو ایک بڑا شارٹ کھیلتے ہوئے احسن حفیظ کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کے آٹھویں نمبر کے کھلاڑی عرفان خان نے 12 جب کہ میر حمزہ نے ایک رنز اسکور کیا، اس طرح مقررہ 20 وورز میں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان اور احسن حفیظ نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 2024 ایڈیشن 9 کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کے لیے صاحبزادہ فرحان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز کا ہدف دیا ۔

کراچی کنگز کی جانب  صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔تو جلد ہی 9 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 6 رنز بنانے کے بعد میر حمزہ کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 45 کے مجموعی اسکور پر گری جب رسی وین ڈیر ڈوسن 26 رنز بنانے کے بعد شمسی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے ۔

تیسری وکٹ 54 کے مجموعی اسکور پر گری جب احسن حفیظ 8 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ 90 کے مجموعی اسکور پر گری جب جہانداد خان 12 رنز بنانے کے بعد میر حمزہ کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پانچویں وکٹ 114 کے مجموعی اسکور پر گری جب شائی ہوپ 21 رنز بنانے کے بعد شمسی کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

لاہور قلندرز کی چھٹی وکٹ 121 کے مجموعی اسکور پر گری جب سکندر رضا بغیر کوئی رنز بنائے حسن علی کی گیند پر شمسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سب سے عمدہ اننگز اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کھیلی، انہوں نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 72 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ آخر میں جارج لینڈے نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 26 رنز اسکور کیے اور وہ بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ، حسن علی اور تبریز شمسی نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، محمد اخلاق (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمس، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ (وکٹ کیپر )، سکندر رضا، جارج لنڈے، احسن حفیظ بھٹی، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp