پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں زوردار مقابلے جاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر گزشتہ روز کھیلے گئے پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے میچ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائقین کرکٹ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو ڈگ آؤٹ میں بیٹھا دیکھ کر ‘زمبابر، زمبابر’ کے نعرے لگا رہے ہیں۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں شائقین کرکٹ کو سٹار بلے باز بابراعظم کے ساتھ بد تمیزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
گزشتہ روز ملتان سلطان اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران اس وقت ایک ناخوشگوار واقع پیش آیا جب بابر اعظم اسٹینڈ میں بیھٹے ہوئے تھے کہ اس دوران تماشائیوں نے مایہ ناز بلے باز بابراعظم پر ویڈیو بناتے ہوئے ’زمبابر زمبابر‘ کے نعرے کسنا شروع کر دیے۔
This is really unacceptable, Never expected this from Multan fans.. 🤦♂️ pic.twitter.com/MgZWQlO8oR
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) February 24, 2024
سوشل میڈیا پر وئرال ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈگ آوٹ میں بیٹھے بابراعظم شائقین کرکٹ پر غصے میں نظر آئے اور زمبابر زمبابر کے نعرے کسنے والے مداحوں کو ہاتھ کے اشارے پر قریب آنے کا کہتے رہے جس کے بعد بابراعظم نے تماشائیوں پر پانی کی بوتل پھینک مارنے کا اشارہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے اس میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز بنائے جس کے جواب میں سلطانز مقررہ اوورز میں 174 رنز بنا سکی۔