سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولینا کا پرائمری الیکشن بھی جیت لیا

اتوار 25 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کیرولینا میں ریپبلکن پارٹی کے پرائمری الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز صدارتی نامزدگی کے لیے مسلسل چوتھا پرائمری الیکشن جیتا ہے۔

ٹرمپ نے مخالف امیدوار اور کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی کو ان کی آبائی ریاست میں شکست دی ہے۔ ٹرمپ صدراتی دوڑ میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی ریپلکن پارٹی کو اتنا مضبوط نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو بائیڈن کو الیکشن میں شکست دینے کے لیے تیار ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ کہ اگر وہ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو امریکا کو وہ عزت ملے گی جو اسے پہلے کبھی نہیں ملی۔

دوسری جانب، ٹرمپ سے اپنی ہی ریاست میں ہارنے کے باوجود نکی ہیلی نے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل رہنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے  نیو ہیمپشائر کے ری پبلیکن صدارتی پرائمری انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے قبل آئیوا کاکس میں ٹرمپ نے نکی ہیلی اور فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹس کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ بعد ازاں، صدارتی امیدوار رون ڈی سانٹس نے ٹرمپ کی حمایت کر کے صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے خود کو الگ کر لیا تھا۔

ڈی سانٹس کی نامزدگی کے خاتمے کے بعد نکی ہیلی اب اس دوڑ میں آخری ریپبلکن امیدوار بن گئی ہیں، جنہوں نے ٹرمپ کے حق میں دستبردار ہونے سے انکار کر دیا ہے اور ان کا ٹرمپ سے اگلا مقابلہ 5 مارچ کو ریاست مشی گن میں ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخاب رواں برس نومبر میں ہوں گے جن میں معمر سیاست دانوں 77 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ اور 81 سالہ جو بائیڈن کے درمیان مقابلہ متوقع ہے۔ ایڈیسن ریسرچ کے مطابق، ڈانلڈ ٹرمپ ری پبلیکن پارٹی خود کو مزید مضبوط کرتے ہوئے وہ نومبر میں ممکنہ طور پر ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن کے ساتھ دوبارہ صدارتی انتخاب کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟