یوٹیلیٹی اسٹورز نے اشیا کی قیمتوں میں کتنی کمی کی؟

اتوار 25 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سے پہلے صارفین کے لیے مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، صارفین کی سہولت کے لیے مختلف برانڈڈ گھی، کوکنگ آئل، چائے اوردیگر روزمرہ اشیا سرف، صابن وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلو/ لیٹر کی کمی جبکہ برانڈڈ چائے کے فی 800 گرام پیک کی قیمتوں میں بھی 100 روپے کمی کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب صارفین کو ڈالڈا کوکنگ آئل 523 سے 508 روپے میں دستیاب ہوگا، دیگر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل بھی مارکیٹ سے بہت سستے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھی، کوکنگ آئل اور چائے کے علاوہ دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہیں۔

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اگلے مہینے سے رمضان ریلیف پیکج کا بھی آغاز کر رہا ہے جس میں قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp