کوئٹہ میں جاری 4 جماعتی اتحادکی جانب سے ڈپٹی کمشنرآفس کے سامنے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا۔ دھرنا ختم ہونے کے بعد ڈی سی آفس کے سامنے روڈ پرٹریفک بحال ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ بی این پی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اور ایچ ڈی پی کادھرنا 17 روزسے جاری تھا۔ 4 جماعتی اتحاد نے یہ دھرنا حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دیا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
دھرنا ختم کرنے والے رہنماؤں میں سے ایک بی این پی کے غلام نبی مری کے مطابق کوئٹہ میں 17 روزہ دھرنا دیکر احتجاج ریکارڈ کرایا، تاہم کسی نے ہماری بات نہیں سنی۔
غلام نبی مری کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دھرنا ختم کرکے صوبہ میں احتجاج کووسعت دیں گے۔ بلوچستان بھر میں ریلیاں،دھرنے اور احتجاجی جلسےکیے جائیں گے۔