’او بلما‘، بھارت میں شادی کی خواہشمند خاتون نے ٹی وی اینکر کو اغوا کر لیا

اتوار 25 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی پولیس نے 31 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر اینکر کو اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کی پولیس نے خاتون کو مبینہ طور پر ایک ٹیلی ویژن میوزک چینل کے اینکر سے شادی کرنے کی نیت سے اُس کا تعاقب اور اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے خاتون کی شناخت بھوگیریڈی ترشنا کے طور پر کی ہے جو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کاروبار  سے منسلک ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اینکر کو اغوا کرنے کے لیے 4 افراد کی خدمات حاصل کیں اور پرناؤ کی گاڑی پر اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ایک ٹریکنگ ڈیوائس بھی لگائی۔

رواں ماہ کی 11 تاریخ کو ہائر کیے گئے افراد نے مبینہ طور پر ٹی وی اینکر کو اغوا کر کے اسے خاتون کے دفتر میں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ اپنی جان بچانے اور خوف کے باعث ٹی وی اینکر نے خاتون کی فون کالز کا جواب دینے پر رضامندی ظاہر کی، جس پر اسے چھوڑ دیا گیا۔

مغوی اینکر کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوا اور تشدد کی دفعات کے تحت کارروائی کا آغاز کیا۔

پولیس نے ملزم خاتون کو ان 4 افراد کے خلاف تکنیکی ثبوت کو دیکھتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp