پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز بھاری اکثریت سے پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے پر ایوان میں نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی ہوئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد جب مریم نواز ایوان میں آئیں تو ارکان اسمبلی نے انیں مبارک باد دی، مبارک باد وصول کرتے ہوئے مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سابق رکن قومی اسمبلی و ممبر پی ٹی آئی عظمٰی کاردار انہیں مبارک باد دے رہی ہیں لیکن مریم نواز نے ان کا ہاتھ اپنے کندھے سے ہٹا دیا اور آگے بڑھ گئیں۔
What is this?#MaryamNawazpic.twitter.com/SK97QuB8Xy
— Awais💙 (@Awais7866) February 26, 2024
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
صحافی اکبر علی خان نے مریم نواز کی یہ ویڈیو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مبارکباد قبول، لیکن چل پرے ڈریس خراب نہ کر‘
مبارکباد قبول ۔۔۔ لیکن چل پرے ڈریس خراب نہ کر#viralvideo #CMPunjab #MaryamNawaz pic.twitter.com/SK3reFpWVI
— Akbar Ali Khan (@Ali707khan) February 26, 2024
ایک اور ایکس صارف نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہم شاہی خاندان کے افراد ہیں، پلیز! ہاتھ مت لگائیں‘
ہم شاہی خاندان کے افراد ہیں… ہم شاہی خاندان کے افراد ہیں… پلیز ہاتھ مت لگائیں
— warriors world 🇵🇰 (@Sami20ten) February 26, 2024
معین خان نامی ایکس صارف نے اپنی پوسٹ میں سابق پی ٹی آئی رکن اور ممبر قومی اسمبلی عظمٰی کاردار کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ پتہ چلا بھارت کیوں چاند پہ جا پہنچا ہے؟‘
@UzmaKardar
پتہ چلا بھارت کیوں چاند پہ جا پہنچا ہے؟— Moin Khan (@MoinGenX) February 26, 2024
آمنہ زبیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ عظمٰی کاردار کا موئے موئے ہو گیا‘
Moye Moye Moment for Uzma Kardar https://t.co/aUlxVVOg40
— Amina Zubair (@amnakhani123) February 26, 2024
عبید بھٹی نامی ایکس صارف نے لکھا کہ ’ کسی انسان میں رتی برابر خودداری اور عزت نفس کی رمق باقی ہو تو ڈوب مرے۔ لیکن عظمیٰ کاردار ان جذبات سے قطعی عاری محسوس ہوتی ہیں اس لیے بار بار ایسی بے عزتی کے باوجود چپکی پڑی ہیں۔ ہائے مجبوریاں‘
کسی انسان میں رتی برابر خودداری اور عزت نفس کی رمق باقی ہو تو ڈوب مرے۔ لیکن عظمی کاردار ان جذبات سے قطعی عاری محسوس ہوتی ہیں اسلیے بار بار ایسی بے عزتی کے باوجود چپکی پڑی ہیں۔ ہائے مجبوریاں https://t.co/W1MtkeMHjZ
— Obaid Bhatti (@Obibhatti) February 26, 2024
صحافی مغیث علی لکھتے ہیں کہ ’فاصلہ رکھیں ،کپڑے خراب نہ کریں‘۔
فاصلہ رکھیں، کپڑے خراب نہ کریں۔۔۔!!!pic.twitter.com/WrjSg0cIop
— Mughees Ali (@mugheesali81) February 26, 2024
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوارمریم نواز 220 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئی ہیں مریم نواز پنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون سیاست دان ہیں جو وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائز ہوئی ہیں۔