پی ایس ایل 9: بابراعظم کی والدہ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئیں

پیر 26 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی والدہ بھی میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آج کے میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے آج کے میچ میں شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 111 رنز اسکور کیے اور ناقابل شکست رہے۔

انہوں نے آج کے میچ میں 2 چھکے اور 14 چوکے لگائے، اور 63 گیندوں پر ان کا اسکور 111 تک جا پہنچا۔

بابر اعظم نے گفتگو کے دوران کہاکہ ان کی والدہ گھر پر ہی میچ دیکھنے کو ترجیح دیتی ہیں، آج وہ پہلی مرتبہ اسٹیڈیم میں آئیں۔

سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ میں اور میری والدہ دونوں خوش ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے مقابلے جاری ہے، اس سے قبل 2022، اور 2023 میں لاہور قلندرز نے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم اس بار لاہور قلندرز کی کارکردگی کچھ متاثر کن نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp