مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا: نیپرا نے بجلی 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 5 پیسے اضافہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ بجلی صارفین سے مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک صارفین بجلی کی قیمت میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ جبکہ بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp