ان دنوں سوزش ایک عام طبی مسئلہ بن چکی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سوزش کیا ہے؟ اور سوزش کیوں ہوتی ہے؟
جب ہمارے جسم میں کوئی جراثیم یا وائرس داخل ہو جاتا ہے یا ہمیں کوئی چوٹ لگتی ہے یا کٹ لگتا ہے تو ہمارا جسم ان مسائل کو ٹھیک کرنے کے لئے، نارملائز کرنے کے لئے ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ اس ردعمل کو’ سوزش ‘ کہتے ہیں۔
جسم کے جس حصے پر ’سوزش‘ ہو وہاں درد ، سوجن ، جسم کا سرخ ہوجانا اور اس حصے پر گرمی کا محسوس ہونا شامل ہے۔
تاہم سوزش کی وجہ سے صحت کے دائمی مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔ اسی لیے اس مسئلے سے احتیاط سے نمٹنا ضروری ہے۔
سوزش کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے یہ جاننا از حد ضروری ہے کہ کون سےعوامل سوزش کی وجہ بنتے ہیں۔
ذہنی و جسمانی دباؤ اور انفیکشن سمیت بہت سی چیزیں سوزش کی وجہ بن سکتی ہیں۔
بھارتی ماہر غذائیت انجلی مکھر جی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سوزش کی پانچ اہم وجوہات بتائی ہیں۔
1۔دباؤ

ذہنی یا جسمانی دباؤ سوزش کی وجہ بن سکتا ہے۔ کسی بھی قسم کے دباؤکی وجہ سے بھی سوزش ہو سکتی ہے۔
2۔آلودگی

آلودگی پانی میہں بھی ہوسکتی ہے اور ہوا میں بھی جس میں ہم سانس لیتے ہیں۔ پانی اور ہوا میں شامل آلودگی کی وجہ سے بھی ہمارے جسم میں سوزش ہو سکتی ہے۔
3۔ چوٹ کا لگنا

چوٹ کسی بھی وقت کسی بھی فرد کو لگ سکتی ہے۔چوٹ لگنے کی وجہ سے بھی جسم میں سوزش ہو سکتی ہے اور یہ سوزش ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے،ایکسیڈینٹ میں چوٹ لگنے سے یاجسم پر کٹ لگنے کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔
4۔انفیکشن

مختلف اقسام کے انفیکشنز بھی جسم میں سوزش کا باعث بنتے ہیں۔ جن میں پیرا سائٹس، مختلف امراض پھیلانے والے جرثومے، وائرل انفیکشنز، بیکٹیریل انفیکشنز اور فنگل انفیکشن شامل ہیں ۔ یہ سب جسم میں سوزش کا باعث بنتے ہیں۔
5۔موذی امراض

اگر آپ ٹائپ 2 ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر، یا جوڑوں کے درد کا شکار ہیں تو یہ بات یاد رکھیے کہ آپ کا جسم پہلے ہی سوزش سے مقابلہ کر رہا ہوتا ہے۔
انجلی مکھر جی نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ تناؤ ، انفیکشن اور موذی امراض جسم کو سوزش والی حالت میں ڈال سکتےہیں ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارا مدافعتی نظام ہر وقت سوزش سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہتا ہے۔
انہوں نے مثالیں دیتے ہوئے بتایا کہ ریوما ٹائیڈ آرتھرائٹس میں جسم اپنے ٹشوز پر حملہ کرنا شروع کر دیتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ Hashimoto’s thyroiditisمیں بھی بالکل ایسا ہی ہوتا ہے۔ ان کے مطابق اس قسم کی سوزش دائمی ہو جاتی ہے اور یہ سوزش صرف جوڑوں یا تھائی رائیڈ ٹشوز ہی کو نہیں بلکہ پورے جسمانی نظام کو متاثر کرنا شروع کر دیتی ہے۔
اسی لئے اپنے آپ کو سوزش سے بچائیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
View this post on Instagram
















