190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کون کون سی اہم شخصیات کو کل پیش کیا جائے گا، فہرست سامنے آگئی ہے، جن میں کل 59 اہم شخصیات شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں گواہی دینے والوں کے نام سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب حکام 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں کل 59 گواہان کو پیش کریں گے۔ گواہان میں پرویز خٹک، اعظم خان زبیدہ جلال اور ڈپٹی سیکرٹری اسٹیٹ ریکوری یونٹ کیبنٹ ڈویژن محسن امان شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
چیف فائنانس آفیسر القادر یونیورسٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اسٹیٹ بینک سید انصر حسین، ایکٹنگ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر القادر یونیورسٹی محمد امجد الرحمان اور سابق معاون خصوصی برائے وزیراعظم ندیم افضال گوندل بھی گواہوں میں شامل ہیں۔
خیال رہے احتساب عدالت نے 5 گواہان کو 6 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی تھی، جس پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کاعدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔
واضح رہے گواہان میں نجی بینکس، کیبنیٹ ڈویژن، فارن آفس، وزارت داخلہ اور دیگر محکموں کے 59 گواہان کو شامل کیا گیا ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔