اعلیٰ عدلیہ کی توہین کا معاملہ: پریس کورٹ ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ نے حکومتی جے آئی ٹی چیلنج کردی

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی توہین کے معاملے پر پریس کورٹ ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ نے حکومتی جے آئی ٹی کو چیلنج کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن بھی کیس میں شامل ہوگئی۔

پریس کورٹ ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت قرار دے کے ججز کی توہین کے معاملات میں ایف آئی اے تحقیقات نہیں کرسکتی، قرار دیا جائے کہ ایف آئی اے تحقیقات آئین کے آرٹیکل 19، 19 اے، آرٹیکل 204، آرٹیکل 175 اور پیکا ایکٹ کے خلاف ہے۔

لہذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ عدالت جے آئی ٹی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے، ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹسز بھی کالعدم قرار دیے جائیں، پیکا رولز 17 کے تحت جے آئی ٹی میں سیکیورٹی ایجنسیز اور حکومتی  پبلک سیکٹر نمائندوں کی شمولیت کو بھی ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔

واضح رہے درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست سینئروکیل صلاح الدین کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp