پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 358 ارب کا سپلیمنٹری بجٹ منظور کرلیا گیا، 358 ارب سے زیادہ کے تخمینہ کی منظوری کی تحریک رکن پنجاب اسمبلی مریم اورنگزیب نے ایوان میں پیش کی۔
اب یہ تفصیلات سامنے آ گئی ہیں کہ 358 ارب روپے میں کس شعبے کو کتنا بجٹ ملا ہے۔
Punjab Budjet by Ghulam Mustafa hashmi on Scribd
رپورٹس کے مطابق پولیس کے لیے 13 ارب 872 کرو ڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ تعلیم کے لیے 10 ارب 16 کروڑ کا بجٹ مخصوص کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ہیلتھ سروسز کے لیے 27 ارب 64 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ زراعت کے لیے 21 ارب 63 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
پنجاب حکومت نے ویٹرنری کے لیے ایک ارب 64 کروڑ 31 لاکھ روپے مختص کیے ہیں، جبکہ سول ورکس کے لیے ایک ارب 25 کروڑ 81 لاکھ 16 ہزار کی رقم رکھی گئی ہے۔
پاس ہونے والے سپلیمنٹری بجٹ کے مطابق ریلیف پیکیج کی مد میں ایک ارب 31 کروڑ 36 لاکھ روپے رکھے گئے۔ جبکہ سبسڈیز کی مد میں 21 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ گندم اور شوگر کی خریداری کے لیے 30 ارب، ڈویلپمنٹ کی مد میں 28 ارب، جبکہ متفرق کی مد میں 62 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔