پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

بدھ 28 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

شہر قائد کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔

کراچی کنگز کی جانب سے کیرون پولارڈ 28 گیندوں پر 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ عرفان خان نیازی نے 22 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے بعد آنے والے بیٹر شان مسعود 27، لیوس ڈوپلوئے 24، ٹم سیفرٹ 8، شعیب ملک اور محمد نواز 6 ،6 رنز اسکور کر سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغاسلمان اور حنین شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنگ بیٹر کولن منرو نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ ایلکس ہیلز 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ آغا سلمان 25 اور شاداب خان 10 رنز بنا سکے، جبکہ عماد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، تبریزشمسی اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک 5 میچ کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ کراچی کنگز نے 4 میچ کھیلے ہیں جس میں سے 2 میں کامیابی ملی ہے اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا.

آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے ایلکس ہیلز اور رومان رئیس کو ٹیم میں واپسی شامل کیا تھا۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے جیمز وینس، محمد اخلاق اور ڈینئل سمسز کی جگہ ٹم سیفرڈ ،ڈو پلوئے اور عامر خان کو ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘