ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور پولیس افسران فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کریں گے۔ اسلام آباد پولیس کے افسران اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اپنے جائز اختیارات قیام امن عامہ کے لیے استعمال کیے۔
مزید پڑھیں
اسلام آباد پولیس نے آفیشل ایکس پوسٹ پر کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے فرائض منصبی تندہی سے ادا کرتی رہے گی۔
مزید لکھا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او عدالت کے حتمی فیصلے تک اپنے عہدوں پر کام کرتے رہیں گے۔ اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے قیام امن کے لیے اپنے فرائض سرانجام دیے۔
اسلام آباد پولیس کے افسران انٹرا کورٹ اپیل کریں گے تاکہ فیصلے کو کالعدم کروایا جا سکے۔
اسلام آباد پولیس کے افسران اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اپنے جائز اختیارات قیام امن عامہ کےلیے استعمال کیے۔
قانون سب کےلیے برابر ہے، قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ اسلام آباد…
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 1, 2024
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اختیارات سے تجاوز پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ایس ایس پی آپریشنز کو مِس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے بالترتیب 6 ماہ اور 4 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔