پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1100 روپے اضافے کے بعد 216800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 943 روپے اضافے کے بعد 185871 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 170382 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 2067 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔