پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل این) سے بات چیت ہوئی ہے کہ کہاں کہاں گورنر فائنل ہوں گے۔ جہاں جہاں ن لیگ سے بات نہیں ہوئی وہاں متحدہ مہاجر قومی موومنٹ کی جگہ بن جائے گی۔
مزید پڑھیں
جمعہ کو اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گورنر کی تعیناتی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ سے بات چیت ہو چکی ہے، ایسی کوئی بات نہیں کہ پیپلز پارٹی کو کامران ٹیسوری کے گورنر سندھ ہونے پر کوئی اعتراضات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کسی ایک شخص سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں ہے، مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان بہت سے معاملات طے پا چکے ہیں تاہم جہاں ن لیگ سے بات نہیں ہوئی اور کوئی معاہدہ بھی نہیں ہوا تو وہاں ایم کیو ایم کو جگہ مل جائے گی۔