سلمان خان 33 سال قبل کس اداکارہ سے شادی کرنے میں ناکام رہے تھے؟

پیر 13 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شادی سے گریزاں رہنے والے سلمان خان نے 33 سال قبل ایک معروف اداکارہ کا ہاتھ ان کے والد سے مانگا تو انھیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک پرانی ویڈیو میں اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار انھوں نے جوہی چاولہ کے والد سے درخواست کی کہ وہ ان کی بیٹی سے شادی کے خواہاں ہیں تو اس پر انھوں نے صاف انکار کردیا تھا۔

بھارتی اداکار سے جب انکار کی وجہ پوچھی گئی تو انھوں نے بتایا کہ ان کا اندازہ ہے کہ شاید جوہی چاولہ کے والد یہ سمجھتے تھے کہ وہ ان کی بیٹی کے لیے موزوں انسان نہیں۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان ہمیشہ شادی سے انکار کرتے آئے ہیں لیکن ان کا سنہ 1990 کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے جوہی چاولہ سے اپنی شادی نہ ہوسکنے کا انکشاف کیا۔

بعد ازاں جوہی چاولہ نے سنہ 1995 میں ایک بزنس مین جے مہتا سے شادی کر لی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی جھانوی اور بیٹا ارجن ہے۔

جوہی چاولہ اور سلمان خان نے سنہ 1997 میں کامیڈی فلم مستانہ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

سلمان خان آخری بار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں کیمیو (فلم میں کسی معروف اداکار کا ایک مختصر کردار) کرتے نظر آئے تھے۔ انھوں نے شاہ رخ خان کی پچھلی فلم زیرو (2018) میں بھی ایک کیمیو کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل