پی ایس ایل 9: راولپنڈی میں بارش کے باعث آج ہونے والے دونوں میچ ختم

ہفتہ 2 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں تیز بارش کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ 9 میں آج ہونے والے دونوں میچ ختم کر دیے گئے۔

پہلے دن کے وقت میں شیڈول پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا میچ ختم کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دینے کا اعلان کیا گیا، تاہم اسٹیڈیم میں پانی بھر جانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بھی ختم کر دیا گیا۔

دن کے وقت ایک بار کچھ دیر کے لیے بارش رکی تو آؤٹ فیلڈ سے کور ہٹا دیے گئے مگر پھر دوبارہ سے تیز بارش شروع ہوئی تو اسٹاف نے گراؤنڈ کو کور سے ڈھانپ دیا۔

قبل ازیں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کو دن 12 بجے اسٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر خراب موسم کی وجہ سے آمد موخر کی گئی۔

ازاں بعد بارش نہ رکنے کی وجہ سے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

اس کے بعد شام کے وقت میں شیڈول اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بھی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp