ایوانِ صدر میں صدرِ مُملکت عارف علوی نے نو مُنتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اُن کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور صوبہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے وزرا اعلیٰ نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ نواز شریف ، بلاول بھٹو، مریم نواز، آصف علی زرداری، مراد علی شاہ اور مختلف ممالک کے سفیر بھی تقریبِ حلف برداری کا حصہ تھے۔
ایوانِ صدر میں ہونے والی اس تقریب میں بلاول بھٹو اور مریم نواز کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز توجہ کا مرکز بنیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
صحافی سیف اعوان نے مریم نواز کی آرمی چیف سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم اور جنرل ساحر شمشاد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سلام کررہے ہیں اور جواباً مریم نواز بھی سلام کررہی ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم اور جنرل ساحر شمشاد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو سلام کررہے جوابا مریم نواز بھی سلام کررہی۔ pic.twitter.com/7y7vOfgd1z
— Saif Awan (@saifullahawan40) March 4, 2024
مقدس فاروق اعوان نے آرمی چیف عاصم منیر اور بلاول بھٹو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تصویر میں ایک خاص بات ہے بوجھو تو جانیں۔
اس تصویر میں ایک خاص بات ہے ، بوجھو تو جانے pic.twitter.com/ZP4V6ZUEjC
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) March 4, 2024
مہوش لکھتی ہیں کہ آرمی چیف اور بلاول بھٹو زرداری خوشگوار موڈ میں۔
ارمی چیف عاصم منیر اور بلاول بھٹو زرداری خوشگوار موڈ میں ۔۔ pic.twitter.com/acANeHyA10
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) March 4, 2024
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے. pic.twitter.com/6FeUICrLOv
— خان (@StaaaPlaar) March 4, 2024
ظفر خان لکھتے ہیں کہ یہ صرف ایک تصویر نہیں ہے اس سے کہیں زیادہ ہے، یہ بہت علامتی ہے۔ یہ ہر اس چیز کی نمائندگی کر رہی ہے جو اس ملک میں غلط ہے۔
This picture is more than just a picture
It is very symbolic. It is a representation of everything that is wrong in this country. https://t.co/P3GbY4dBrk
— Zafar Khan (@Zafar1391) March 4, 2024