انسداد دہشتگردی عدالت سے سزایافتہ مجرمان کو رعایتوں کیخلاف صوبوں کا سپریم کورٹ سے رجوع

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت سے سزایافتہ مجرمان کو رعایتیں نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے تمام مقدمات کو یکجا کرکے لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

وکیل خیبر پختونخوا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان مقدمات میں تمام مجرمان کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت سزائیں ہوئی ہیں، سپریم کورٹ میں اسی نوعیت کے دیگر 9 مقدمات بھی زیر التواء ہیں۔

وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ معاملے پر مختلف ہائیکورٹس نے مختلف فیصلے دیے ہیں، جس پر وکیل خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے حوالے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے رولز علیحدہ ہیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا موقف تھا کہ اصل سوال یہ ہے قانون کب سے لاگو ہوگا، لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ سزا کی تاریخ کا تعین مقدمہ کی تاریخ سے ہوگا۔

جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ جب جرم ہوتا ہے مجرم گرفت میں آتا ہے، وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ قانون 2001 میں بنا لیکن نوٹیفیکیشن 2006 میں جاری ہوا، جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ 2001  سے 2006 تک دی گئیں رعایتیں خلاف قانون دی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت کے وکیل کے مطابق 2006تک رعائیتیں تمام مجرمان کو دی گئی ہیں، جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ آئین و بنیادی حقوق کے برخلاف نہ ہو تو وہ ہمیشہ قانون کے حق میں فیصلہ دیتے ہیں، قانون سازوں کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے ملزمان رعایت کے حقدار نہیں۔

آئندہ جلد سماعت کی ہدایت دیتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ