خیبرپختونخوا: 15 وزیروں اور 5 مشیروں پر مشتمل صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا گیا

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 15 وزرا اور 5 مشیروں پر مشتمل صوبائی کابینہ کی سمری کا اعلان کردیا۔

کابینہ میں محمد ارشد ایوب خان، شکیل احمد،  فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ خان، محمد سجاد،  مینا خان، فضل شکور، نذیراحمد عباسی، پختون یار خان، آفتاب عالم خان آفریدی، خلیق الرحمٰن، سید قاسم علی شاہ،  فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ کو بطور وزیر شامل کیا گیا ہے۔

کابینہ میں 5 مشیر بھی رکھے گئے ہیں جن میں  سید فخر جہان،  مزمل اسلم،  محمد  علی سیف، مشعال اعظم اور زاہد چن زیب شامل ہیں۔

اس سے قبل  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور ان سے صوبائی کابینہ سے متعلق مشاورت کی تھی، جہاں  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کابینہ کی منظوری دی ہے۔

عمران خان کے فیصلے کے مطابق، پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا کابینہ میں جو ارکان شامل کیے گئے ان میں تاج محمد ترند، شکیل خان، ارشد ایوب، مینا خان، ریاض  خان، ڈاکٹر امجد، فضل حکیم، فضل شکور، تیمورجھگڑا، فضل الہٰی اورعاقب خان شامل  ہیں۔ صوبائی وزرا میں مشتاق غنی، عدنان قادری، آفتاب عالم، انور زیب اور میاں عمر کاکا خیل بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی تھی۔ اجازت ملنے اور سیکیورٹی کلیئرنس ہونے کے بعد آج انہوں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی تھی اور ان سے خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp