دی ہنڈریڈ پلیئرز ڈرافٹ:حسن علی اور نسیم شاہ مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

بدھ 6 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں ہونے والی کرکٹ لیگ ’دی ہنڈریڈ‘ کے چوتھے ایڈیشن کیلیے 20 مارچ کو ہونے والے پلیئرز ڈرافٹ میں65 پاکستانی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ہوگئی۔

دی ہنڈریڈ میں رجسٹر ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں 60 مرد اور 5 خاتون کھلاڑی شامل ہیں جبکہ صرف 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کی ٹیموں نے اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔

مانچسٹر اوریجنل کی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑی اسامہ میر کو اور ویلش فائر نے حارث رؤف کو برقرار رکھا ہے، ڈرافٹ میں حسن علی اور نسیم شاہ کی ریزرو پرائس ایک لاکھ پاؤنڈز مقرر کی گئی ہے اوریوں یہ دونوں ڈرافٹ کیلیے رجسٹر پاکستان کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں شاداب خان اور افتخار احمد کی ریزرو پرائس 75 ہزار پاؤنڈ، محمد عامر، صائم ایوب، عامر جمال اور عبداللہ شفیق کی بیس پرائس 60 ہزار جبکہ فخر زمان، محمد حارث اور عماد وسیم کی ڈرافٹ میں ریزرو پرائس 50 ہزار پاؤنڈ ہے۔

پاکستانی کھلاڑی میر حمزہ، محمد حسنین اور اعظم خان 40 ہزار پاؤنڈز کی ریزرو پرائس کے ساتھ رجسٹر ہوئے جبکہ مینز ہنڈریڈ کیلیے رجسٹر دیگر 46 پاکستانی پلیئرز بغیر ریزرو پرائس کے شامل ہیں۔

بغیر ریزرو پرائس رجسٹر پلیئرز میں سلمان آغا، ابرار احمد ، عمر اکمل اور آصف علی بھی شامل ہیں، حیدر علی، عمر امین، فہیم اشرف اور شاہنواز داہانی کے نام بھی بغیر ریزرو پرائس رجسٹر ہوئے۔

زمان خان، شان مسعود، محمد نواز، رومان رئیس، سعود شکیل، حنین شاہ اور وسیم جونیئر کے نام بھی بغیر ریزروڈ پرائس پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

خواتین میں ارم جاوید، ندا ڈار اور فاطمہ ثنا 17 ہزار 500 پاؤنڈ کی ریزرو پرائس کے ساتھ رجسٹر ہوئیں جبکہ عالیہ ریاض اور جویریہ رؤف بغیر ریزرو پرائس کے ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

دی ہنڈریڈ کا چوتھا ایڈیشن جولائی میں شروع ہوگا، چوتھے ایڈیشن میں مرد اور خواتین کی 8-8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ کا پہلا میچ 23 جولائی کو لارڈز کے کرکٹ گراؤنڈ میں برمنگھم فینیکس اور اوول انوینسیبلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟