پنجاب کی نئی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا، اس حوالے سے حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ نئی کابینہ میں شامل ارکان آج شام اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں
ذرائع کے مطابق، مریم اورنگزیب کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کو سینئر وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بھی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہیں جنگلات اور جنگلی حیات کی وزارت بھی سونپی جائے گی۔
مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کو صوبائی وزیر اطلاعات بنایا جائے گا، کاظم پیرزادہ کو آبپاشی، رانا سکندرحیات کوپرائمری ایجوکیشن، خواجہ عمران نذیرکوپرائمری ہیلتھ اور خواجہ سلمان رفیق کو اسپیشلایزڈ ہیلتھ کی وزارت دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق، عاشق کرمانی کو وزیر زراعت، خلیل طاہر سندھو کو وزیر برائے انسانی حقوق، رمیش اروڑہ کو وزیر برائے اقلیتی امور، فیصل کھوکھر کو کھیل، ذیشان رفیق کو بلدیات اور صہیب بھرت کو مواصلات کی وزارتیں دی جائیں گی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری شافع حسین کو بزنس اینڈ انڈسٹری اور شیر علی گورچانی کو وزیر معدنیات بنایا جا رہا ہے۔