’شکایت ملی تو پوری ٹیم گھر جائے گی‘ محسن نقوی کے بیان پر صارفین کی تنقید

بدھ 6 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں سے کی اور واضح کیا کہ اب ٹیم صرف اور صرف میرٹ پر منتخب ہوگی۔

 چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ  میں آپ کو بتا رہا ہوں، میں دوستی یاری والا آدمی بھی ہوں اور بد لحاظ بھی ہوں۔ بد لحاظ اس طرح کہ ایک بھی شکایت ملی تو پوری کی پوری ٹیم جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو پیسے کمانے سے نہیں روک رہے لیکن پاکستان پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

محسن نقوی کے اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ محسن نقوی کو کھلاڑیوں کے ساتھ یہ رویہ نہیں رکھنا چاہیے تھا۔

ماہر معیشت مزمل اسلم نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ محسن نقوی کیا بات کر رہے ہیں اور وہ کھلاڑیوں کے ساتھ اس طرح کی بات کیسے کرسکتے ہیں؟ یہاں تک کہ وہ اپنے عملے سے اس طرح بات نہیں کرسکتے۔

احمد نواز سکھیرا نے سوال اٹھایا کہ کیا ٹیم میٹنگز بند دروازے کے معاملات نہیں ہونے چاہئیں؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کھلاڑی نہ صرف آپ کے ملازمین ہیں بلکہ آپ کے بچوں کی طرح ہیں۔ براہ کرم ان کو اپنا غلام نہ سمجھیں! اس طرح انہیں عوامی طور پر شرمندہ نہ کریں۔

https://Twitter.com/ansukhera/status/1765216919278232051?s=20

ایک صارف نے پوچھا کہ ٹیم کو گھر بھیجنا کب سے چیئرمین کا کام ہو گیا ہے، کیا کوئی اس پر روشنی ڈال سکتا ہے؟

ذیشان غوری لکھتے ہیں کہ کوئی محسن نقوی کو بتائے کہ وہ حکومت کے کسی افسر سے نہیں بلکہ کرکٹ کے کھلاڑیوں سے بات کر رہے ہیں۔

ایک ایکس صارف نے محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کس چیز کی شکایات؟ اور کسی بھی شکایت کی پہلے اس کی چھان بین کی جانی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے محسن نقوی جانتے ہیں کہ وہ اسکول کے بچوں کے ساتھ نہیں بلکہ کھلاڑیوں سے بات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp