پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آج کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے کر سیزن میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ تو قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 162 رنز بنائے، جبکہ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 18.5 اوورز میں 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
لاہور قلندرز کی بیٹنگ
لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 162 رنز بنا ئے، جبکہ ان کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
RVD held the Qalandars innings together with a splendid fifty to guide them to 162-7 🏏
Islamabad United chase to begin shortly.#HBLPSL9 | #KhulKeKhel | #IUvLQ pic.twitter.com/XmXOB8MnA5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 6, 2024
لاہور قلندرز کی جانب سے وین ڈرڈوسن 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ فخر زمان 10، شائے ہوپ 6، احسن حفیظ 13، سکندر رضا 4، صاحبزادہ فرحان اور ڈیوڈ ویزا نے 24 رنز اسکور کیے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ نسیم شاہ، حنین شاہ، عماد اور شاداب خان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز کے 163 رنز کے تعاقب میں 18.5 اوورز میں 145 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
Zaman Khan shines along with skipper Shaheen Afridi as Qalandars grab their first win of the season 👏#HBLPSL9 | #KhulKeKhel | #IUvLQ pic.twitter.com/IpLsOrsxWr
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 6, 2024
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ اعظم خان نے 29 اور نسیم شاہ نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ شاداب خان اور جارڈن 7،7 رنز اسکور بنا سکے، جبکہ آغا سلمان اور عماد وسیم نے 4 ،4 ، حنین شاہ نے 3 رنز بنائے جبکہ ایلکس ہیلز صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ کپتان شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں لیں۔
اس کے علاوہ ڈیوڈ ویزا، جہانداد خان اور احسن حفیظ ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
اس سے قبل آج کے ایک اور میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی جس کے بعد لاہور قلندرز پلے آف سے باہر ہو گئی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل
ملتان سلطانز کی ٹیم کے اس وقت 12 پوائنٹس ہیں اور پہلے نمبر پر موجود ہے، اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ جبکہ کوئٹہ اور پشاور 9،9 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی کا 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچواں جبکہ دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کا 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے۔